کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پی ایم الیون کا اعلان

آسٹریلوی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ میں پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل میں ان کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کو خوش کردیا ہے۔ آسٹریلین کرکٹ میں پرائم منسٹر الیون کی ایک شاندار تاریخ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آئندہ ماہ پاکستان کے سامنے کے لیے ایک مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پی ایم الیون کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف  چھ ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل مضبوط پی ایم الیون کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز اور آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ سکواڈ کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پی ایم الیون میں شامل 12 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی۔

سکواڈ کی قیادت ساوتھ آسٹریلیا کے بیٹر نیتھن میکس وینی کریں گے۔ 12 رکنی سکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا اے کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تھیلان سمراویرا کو پی ایم الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں نیتھن میکس وینی (کپتان)، کیمرون بنکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن اینڈریو، ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکٹی اور باو ویبسٹر شامل ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم  اینتھونی البانیز  نے اس موقع پر کہا کہ آسٹریلین کرکٹ میں پرائم منسٹر الیون کی ایک شاندار تاریخ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آئندہ ماہ پاکستان کے سامنے کے لیے ایک مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

جارج بیلے، ٹونی ڈوڈیمائڈ اور میں نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ایک سکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

اینتھونی البانیز نے نیتھن میکس وینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش  کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ وہ شاندار انداز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم  ٹیم کو بھی ورلڈ کپ جیتنے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میں پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل میں ان کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کو خوش کردیا ہے۔ یقیناً پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بہادری کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔ 

یہ سال آسٹریلین مینز اور ویمنز ٹیموں کے لیے ناقابل یقین حد تک ایک کامیاب سال رہا ہے۔

نیشنل سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ ہمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کے متعدد سیزنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو معیاری انٹرنیشنل سکواڈز کے خلاف موقع دینے پر خوشی ہے۔

پی ایم الیون کے لیے منتخب ہونا کسی بھی کرکٹر کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ رواں سال ہم نے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔ لہذا ایسے مواقع طویل طرز کی کرکٹ کے لیے ہمارے بنچ سٹرینتھ کو مضبوط بنانے کے لیے بھی بہترین ہیں۔

ہم سکواڈ کے انتخاب میں اپنی تجاویزدینے پر وزیر اعظم اینتھونی البانیز کے مشکور ہیں۔