گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل پولیس کی جانب سے کنٹینرز، لیگی کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل پولیس کی جانب سے کنٹینرز، لیگی کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع
پی ڈی ایم کا جلسہ کے سلسلہ میں پولیس ان ایکشن پولیس نے لاہور سے اسلام آباد آنے جانے والے کنٹینرز کو پکڑنا شروع کر دیا

گذشتہ رات سے کھیالی بائی پاس، عالم چوک اور نواب چوک کے قریب سے کنٹینرز کو پکڑا جا رہا ہے۔

کنٹینرز پکڑے جانے سے ڈرائیوروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  ڈرائیورز نے بتایا کہ پولیس اہلکار چابیاں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ ڈرائیورکنٹینرز میں کھانے پینے کا سامان موجود ہے جو خراب ہونے کا خدشہ ہے. دوسری جانب پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی کارنرمیٹنگ کی تیاریوں پرپولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ 

ماڈل ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ رہنماوں کو کارنر میٹنگ کے انتظامات سے بھی روک دیا۔ ۔  گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن لیگی رہنما مظفر چاند بٹ کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کارنرمیٹنگ،جلسہ اور نہ ہی کنوینشن ہوگا۔