یہ بھی پڑھیں: شہباز گل نے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟
نیا دور نے اس حوالے ہینڈ رائٹنگ اور دستخط کے ذریعے کسی شخص کے عمومی رویوں اور شخصیت کو جانچنے والے گرافولوجسٹ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی ہینڈ رائٹنگ بتاتی ہے کہ وہ آج کل عدم اطمینان کا شکار ہیں۔ وہ ان دنوں خوش نہیں رہتے اور تنازعات کو دعوت دیتے ہیں۔
ایسے افراد کا کریئر کامیاب ہوتا ہے تاہم متزلزل رویوں کی وجہ سے ان کی کامیابی دیرپا نہیں رہتی اور گراف کبھی بھی مسلسل اوپر کی طرف نہیں جاتا، بلکہ کچھ عرصے بعد ان کی کامیابی کو گرہن لگ جاتا ہے۔ تاہم، یہ بھی عارضی ہی ہوتا ہے۔
دستخط پر انڈر لائن اور ڈاٹ نہ ہونے کا مطلب ہے کہ زندگی میں کام کرنے میں وقت لیتے ہیں اور چیزوں کو لٹکائے رکھتے ہیں۔ اپنے تعلقات کے بارے میں یہ لوگ ’گھنّے‘ واقع ہوتے ہیں، یعنی خاموش رہتے ہیں اور صاف گوئی سے پرہیز کرتے ہیں۔
اس قسم کے لوگ اپنے لباس کا بہت خیال رکھتے ہیں بنے سنورے رہنے کا ان کو خاص شوق ہوتا ہے۔ یہ اپنا بہت خیال رکھتے ہیں اور شہباز گِل کے اندازِ نشست و برخاست سے یہ بڑی حد تک درست بھی ثابت ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ شہباز گل پنجاب حکومت کے سرگرم ترجمان سمجھے جاتے تھے اور وہ ہر محاذ پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آتے تھے جب کہ گذشتہ روز شہباز گِل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں، وہ پارٹی چھوڑ دے۔