ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت 1 کروڑ 56 لاکھ مریضوں کا اندراج

ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت 1 کروڑ 56 لاکھ مریضوں کا اندراج

ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت اب تک 23 اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 1 کروڑ 56 لاکھ مریض رجسٹر ہو چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور کی زیرصدارت پی آئی ٹی بی کے جائزہ اجلاس میں ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔


اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک ضلعی اور تحصیل سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں 8کروڑ22لاکھ ادویات جاری کی جا چکی ہیں جبکہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 61لاکھ مریضوں کا اندراج ہواہے اور ایمرجنسی وارڈز میں 65لاکھ ادویات جاری ہوچکی ہیں۔ ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے دو سال قبل وضع کیا تھا۔ اس موثر نظام سے ہسپتالوں کو انتظام کاری جبکہ مریضوں کو علاج معالجے میں خاطرخواہ سہولت حاصل ہوئی ہے۔
....