عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزرائے قانون

وفاقی اور صوبائی نگران وزرا  قانون نے انتفاق کیا کہ آئین کو مجموعی طور پر پڑھا جانا چاہیے اور آئین کی کسی بھی شق کو دیگر متعلقہ دفعات کو الگ کر کے نہیں پڑھنا چاہیے۔ آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے۔

عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وزرائے قانون

نگران وزرائے قانون نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا واحد اختیارالیکشن کمیشن کا ہےاور ادارے انتخابی شیڈول  کے تعین میں اس کے اختیار کا احترام کریں۔ مالی بوجھ سے بچنے کے لیے قومی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔

نگران وفاقی وزیر قانون وانصاف احمد عرفان اسلم کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق صوبائی وزرائے قانون کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگران صوبائی وزیر قانون پنجاب کنور دلشاد ،سندھ کے وزیر قانون محمد عمر سومرو،خیبر پختونخوا کے وزیر قانون ارشد حسین شاہ اور بلوچستان کے نگران وزیر قانون امان اللہ کنرانی نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد اورانتخابات کی تاریخ کا اعلان کا واحد اختیارالیکشن کمیشن کا ہے۔ فیڈریشن کو مضبوط بنانے، تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے اور مختلف انتخابات کی تاریخوں پر سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے قومی خزانے پر پڑنے والےغیرضروری مالی بوجھ سے بچنے کے لیے عام انتخابات اور قومی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔

وفاقی اور صوبائی نگران وزرا  قانون و انصاف نےمتفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ آئین کو مجموعی طور پر پڑھا جانا چاہیے اور آئین کی کسی بھی شق کو دیگر متعلقہ دفعات کو الگ کر کے نہیں پڑھنا چاہیے۔ آئین کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا واحد اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔ ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری اور حلقہ بندیوں کی حد بندی اور انتخابی شیڈول کے تعین میں اس کے اختیار کا احترام کریں۔

جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جمہوری اور جامع انتخابی ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔