تحفط ناموس رسالت کی داعی تحریک لبیک کے ساتھ ہیں: تحریک طالبان

تحفط ناموس رسالت کی داعی تحریک لبیک کے ساتھ ہیں: تحریک طالبان
 

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے تحفظ ناموس رسالت کی خاطر ریاست کے خلاف مزاحمت کرکے قربانیاں دی ہے اور تحریک طالبان پاکستان تحریک کے شہید کارکنان کا حساب لینگے.
اعلامیہ میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے ملک کے مختلف شہروں سے تشدد اور دھرنوں کی خبریں موصول ہورہی ہے جن کی بنیادی وجہ حکومت کا تحریک لبیک پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو نکالنے سمیتی ان کے مصنوعات کا بائیکاٹ کے معاہدے کی خلاف ورزی اور سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری ہے.
تحریک طالبان نے مزید کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے جان کی پروا کئے بغیر ان کٹھ پتلی پولیس اور دیگر عسکری اداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پولیس سمیت کئی اہلکار مارے گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے تحریک کے کارکنوں پر تشدد سمیت گرفتار بھی کیا جو ریاست مدینہ کے لئے شرم کا مقام ہے۔

تحریک طالبان پاکستان نے مزید کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم ناموس رسالت پر جان قربان کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاستی اداروں کو ان کے اوقات یاد دلانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو یاد دلاتے ہیں کہ ان کی خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

تحریک طالبان نے مزید کہا ہے کہ ہم تحریک لبیک کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ یہ حکومت اور عسکری ادارے ہمیشہ سے ناقابل بھروسہ، وعدہ خلاف اور دروغ گو رہے ہیں اور ان کے کسی بات پر اعتماد نہیں کیا جائے بلکہ مسلح جدوجہد ہی مسئلے کا حل ہے.

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔