Get Alerts

اندر کی رپورٹ یہ ہے کہ 'یہ' گھبراگئے ہیں اور انکو اب گھبرانا ہی چاہیئے: مریم نواز

اندر کی رپورٹ یہ ہے کہ 'یہ' گھبراگئے ہیں اور انکو اب گھبرانا ہی چاہیئے: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے مینار پاکستان پر حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اندر کی رپورٹ ہے ’یہ‘ گھبرا گئے ہیں اور انہیں گھبرانا چاہیے۔

پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے جلسے کے لیے سعد رفیق سمیت لاہور کا ہر ایم این اے مبارک باد کا مستحق ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مجھے کل اسٹیج پر ہی معلوم ہوگیا تھا کہ میڈیا کو کہاں سے ہدایات آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ عوامی جلسہ تھا جسے عوام نے اسے کامیاب بنایا اور آزاد مبصرین نے اسے دیکھا ہے اور دیکھا ہوگا، ظاہر ہے ان کے لوگ ہم میں شامل ہوتے ہیں اور مبصرین کے طور پر کھڑے ہوتے ہیں، تو اندر کی ان رپورٹ ہے اس کے مطابق یہ گھبرا گئے ہیں اور انہیں گھبرانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال پاکستان کی تاریخ میں اتنی طویل مشکلات کسی جماعت کے اوپر آئی ہیں، آپ نے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا لیکن مسلم لیگ (ن) نہیں ٹوٹی تو یہ کتنی بڑی بات ہے.