یہ اتحاد پیپلز پارٹی سے سندھ حکومت کی قربانی مانگ رہا ہے۔ اس اتحاد میں کسی کے پاس پیپلز پارٹی سے بڑی قربانی دینے کے لئے نہیں۔ اور فوری طور پر تو اس سے حاصل بھی زیادہ سے زیادہ سندھ حکومت ہی دوبارہ ہو جائے گی۔
لیکن بلاول ابھی نوجوان ہیں۔ وہ لمبی ریس کے گھوڑے ہیں تو پھر انہیں لمبی اننگز کا سوچنا ہوگا۔ سندھ سے باہر خود کو پھیلائیں گے تو ہی کل کو وزیر اعظم بن سکیں گے۔ اور اس مقصد کے لئے ان کو وقتی مفاد کو تیاگنا ہی ہوگا۔