Get Alerts

عارف علوی آئی ایم ایف آرڈیننس | پاکستان ڈیفالٹ؟ | شاہد خاقان بمقابلہ مریم نواز | پنجاب، کے پی کے انتخابات

عارف علوی آئی ایم ایف آرڈیننس | پاکستان ڈیفالٹ؟ | شاہد خاقان بمقابلہ مریم نواز | پنجاب، کے پی کے انتخابات
وہ افراد جنہوں نے فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے لیے جانے والے کچھ فیصلوں سے روگردانی کی، ان میں ایک تھری سٹار ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں۔ میری اطلاعات ہیں کہ آپریشن کلین اپ ہو رہا ہے، دیکھنا صرف یہ ہے کہ یہ کس حد تک جاتا ہے، کامران یوسف

منی بجٹ کے حوالے سے صدر عارف علوی پر صرف پی ڈی ایم کا دباؤ نہیں بلکہ کچھ طاقتور حلقوں کا بھی دباؤ ہے اس لیے صدر اس وقت امتحان میں ہیں۔ کوئی درمیانی راہ نکال کر حکومت آرڈیننس پاس کروانے میں کامیاب ہو جائے گی، شہباز میاں

جنرل باجوہ نے اپنی جس ڈاکٹرائن کے تحت ایک شخص کو وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایا آج وہی ان کا سب سے بڑا نقاد ہے۔ یہ شخص اپنے پیچھے لاکھوں لوگ لگا کر ان کی ایسی درگت بنا رہے ہیں کہ ایسا سلوک ضیاء الحق کے ساتھ بھی نہیں ہوا، رضا رومی

ایک ہی ملک میں مختلف صوبوں اور قوموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ایک ہی جرم میں مختلف طرح کا سلوک کیا جائے، یہ ریاست کی نفی ہے، مرتضٰی سولنگی