ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کر لیا علوی بمقابلہ پی ٹی آئی | آرمی پروموشنز | ضمنی انتخابات | ہاشم ڈوگر

ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کر لیا علوی بمقابلہ پی ٹی آئی | آرمی پروموشنز | ضمنی انتخابات | ہاشم ڈوگر
سب رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور پنجاب حکومت واپس (ن) لیگ کو ملنے کے قریب ہے۔ یہ فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے کہ یہ تبدیلی کیسے آئے گی۔ اس کے لیے ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے۔ پرویز الہیٰ فوجی انقلاب کے ساتھی تو ہو سکتے ہیں مگر وہ کسی عوامی انقلاب کا حصہ نہیں بننے والے اس لیے وہ عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے، انیق ناجی

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے ساتھ تین گھنٹوں کی ملاقات کی بازگشت بھی سنی جا رہی ہے۔ اس ملاقات کے نتیجے میں کوئی بریک تھرو ہو سکتا ہے، پنجاب میں ہمیں ایک معرکہ ہوتا نظر آرہا ہے، مزمل سہروردی

جنرل راحیل شریف نے بھی ریٹائر ہونے سے پہلے کچھ میجر جنرلز کو پروموٹ کیا تھا، جنرل باجوہ بھی نئے لیفٹیننٹ جنرلز کو نئی ذمہ داریاں سونپ کر جائیں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی معاملات کے حوالے سے فوجی اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی اور موجودہ سوچ اگلے چار سال تک برقرار رہے گی، اعجاز احمد