Get Alerts

شہباز شریف اور نوازشریف کی ملاقات،  وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں۔

شہباز شریف اور نوازشریف کی ملاقات،  وفاقی کابینہ کیلئے مختلف ناموں پر غور

نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر  شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مختلف اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں نواز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران متوقع وفاقی کابینہ کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے بعد 25 رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت میں آئی ٹی، اوور سیسز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔  ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، سید مصطفی کمال، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 سینئر لیگی رہنماؤں کے نام وفاقی وزراء کے لئے زیر غور ہیں۔ لیگی رہنماؤں میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب کے نام وفاقی کابینہ کے لئے زیر غور ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں عطا اللہ تارڑ، شزا خواجہ کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ریاض الحق جج، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، راجہ قمر اسلام اور رانا تنویر حسین کے نام بھی وفاقی وزراء کیلئے زیر غور ہیں۔