کیا نئے وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے؟

کیا نئے وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے؟
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے۔ عمران خان نواز شریف کے معاملہ میں خود کو بے بس محسوس کر رہے ہوں گے، ممکن ہے یہ رحم دلی ن لیگ کے جیل میں قید دیگر لیڈروں اور پیپلز پارٹی تک بھی پہنچے۔

تجزیہ کار بابر ستار نے کہا کہ وزیراعظم جب این آر او کی بات کرتے تھے تو لوگ یہی کہتے تھے کہ آپ این آر او نہیں دے سکتے، نواز شریف بھی جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی بات کرتے تھے لیکن پھر ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم دیکھتا رہا اور مشرف باہر چلے گئے، اب موجودہ وزیراعظم کہتا رہا کہ میں ڈیل نہیں دوں لیکن نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں آرہی ہیں۔