لگتا نہیں کہ نواز شریف واپس آئے گا: عمران خان کو نواز شریف کے نکلنے کا بڑا دکھ ہے، شیخ رشید

لگتا نہیں کہ نواز شریف واپس آئے گا: عمران خان کو نواز شریف کے نکلنے کا بڑا دکھ ہے، شیخ رشید

راولپنڈٰی میں ایک تقریب  مسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ  نواز شریف کی واپسی کا ابھی کچھ نہں کہا جا سکتا لیکن لگتا نہیں ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔


ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بڑا دکھ ہے کہ نواز شریف ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، عمران خان کی کوشش ہے کی نواز شریف کو واپس لایا جائے۔

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان کا بھی اپوزیشن پر اعتبار نہیں رہا، اے پی سی ابھی دور ہے اور لوگ اپوزیشن کے پیچھے نہیں نکلیں گے لیکن اگر مدارس کے بچے سڑکوں پر نکلے تو درست نہیں ہو گا۔