Get Alerts

عمران، علوی، فواد کے خلاف آرٹیکل 6 آئی ایم ایف ڈیل، وزیر اعظم شہباز کا خطاب | پنجاب ضمنی الیکشن

عمران، علوی، فواد کے خلاف آرٹیکل 6 آئی ایم ایف ڈیل، وزیر اعظم شہباز کا خطاب | پنجاب ضمنی الیکشن

سپریم کورٹ کے فیصلے نے مثال قائم کردی ہے کہ پارلیمنٹ میں اقلیت اکثریت کو یرغمال نہیں بناسکتی اور یہ خوش آئند بات ہے سارے فیصلے میں۔ پارلیمان میں موجود اکثریت عدم اعتماد کے حق میں تھی اور اقلیت کی کوشش تھی کہ عدم اعتمادکسی طرح سے نہ ہو، عرفان قادر



 



آرٹیکل 6 صرف فوجی آمروں کیلئے ہی نہیں ہے اگر کوئی سویلین جس نے آئین کی پاسداری کاحلف لیا ہو اور وہ آئین شکنی کرتا ہے تو اس پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ سپریم نے بھی کہہ دیا ہے کہ آئین توڑا گیا ہے تو پھر آرٹیکل 6 کا ریفرنس ہونا چاہیے۔



 



آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پررسیوں سے سروں کو لٹکانے کی ضرورت نہیں ہے عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔ میں کہتا ہوں اگر انکا منہ کالا کرکہ لوگوں سامنے لے آتے ہیں تو ایک سیاستدان کیلئے اس سے بڑی کوئی اور سزا نہیں ہوسکتی پھانسیوں پر چڑھانے کی ضرورت نہیں، عرفاق قادر



 



عمران خان اور فواد چودھری جیسے سیاستدانوں نے یہ کبھی تسلیم ہی نہیں کیا کہ آئین شکنی پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ فواد چودھری نے تو اپنے سیاسی کرئیر کا آغاز ہی جنرل مشرف جیسے فوجی آمر کے ساتھ مل کر کیا اور عمران خان انکے پولنگ ایجنٹ رہے۔