وزیراعظم کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔ فارن پالیسی ایک لفظ ادا نہیں کیا۔ ہم ان کے دورہ روس سے واپسی پر ابھی تک پریشان ہیں جبکہ پوتین کے آفس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ وزیراعظم کا یکطرفہ بیان ہی سامنے آ رہا ہے، عامر غوری
وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ان چیزوں کے بارے میں بتایا جو اس وقت بیچیں گے جب اقتدار میں نہیں ہونگے۔ ان میں سے ایک امریکا مخالفت جبکہ دوسرا یہ کہ میں پاکستان کو جنت بنا دیتا، اگر مجھے نہ نکالا گیا ہوتا، مرتضی سولنگی
عمران خان کافی عرصے سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ماضی میں ان کے دائو چل رہے تھے لیکن اب ایسا نہیں، انھیں اندازہ ہو چکا ہے کہ میں اب بند گلی میں پہنچ چکا ہوں۔ خان صاحب سے زیادہ کسی کو اندازہ نہیں کہ ان کا معاملہ اب کس حد تک چل سکتا ہے، توصیف احمد
اپنی تقریر کا آغاز وزیراعظم نے آزاد خارجہ پالیسی سے کیا۔ یہ ایسے بیانات ہیں جو الیکشن مہم کے دوران تو اچھے لگتے ہیں لیکن ایک سرابراہ مملکت کی حیثیت سے الفاظ کا چنائو درست نہیں تھا۔ میرے خیال میں ان کی یہ بات absolutely not سے بھی آگے جائے گی، نادیہ نقی