پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہمٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کا اضافہ تجویز کیا تھا۔ تاہم اوگرا کے ترجمان نے ایسی کسی تجویز دینے کے امر سے انکار کردیا تھا۔
حکومت کے اس اقدام پر جہاں عوامی سطح پر تنقید ساممے آرہی تو وہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے۔ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھر بیٹھ کر عوام پر آپ کے مظالم دیکھتے رہیں؟ بالکل نہیں!
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1350046586693246976