اضلاع کی انتظامیہ تیاری کر لے: پنجاب میں سیلاب کی وارننگ جاری

اضلاع کی انتظامیہ تیاری کر لے: پنجاب میں سیلاب کی وارننگ جاری
 دریائے سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے منگلا ڈیم سے زیادہ پانی کے اخراج کی صورت میں جھنگ میں دریا کے اطراف کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ آبپاشی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ارسا نے اپنی حالیہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ معمول سے کم درجہ حرارت کی وجہ سے دریائے سندہ میں پانی کا بہاو بھی معمول سے کم ہے جو کہ صوبہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے جنوبی علاقوں کی ضروریات کے لئے ناکافی ہے۔

فی الحال اس کمی کو پورا کرنے کے لئے تربیلہ ڈیم سے اضافی پانی چھوڑا  جا رہا ہے لیکن اگر تربیلہ ڈیم کی سطح 1450 فٹ سے نیچے گر گئی تو پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے منگلا سے پانی کا اضافی اخراج ضروری ہو جائے گا۔ اور آنے والے چند دنوں میں منگلا ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑا جاسکتا ہے۔

اسی صورت حال کے پیش نظر محکمہ ٓآبپاشی پنجاب نے پیش بینی کے طور جہلم اور چناب کے کنارے نشیبی ؑعلاقوں خاص طور پر جھنگ کے فلڈ پلین کے نشینی علاقوں میں سیلابی خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ اور تمام ضلعی انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔