Get Alerts

عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور برہنہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ‘ پر لپ سنک کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے غلیظ الزامات کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لئے یہاں سے رخصت ہو جاؤں گا۔

گذشتہ روز اپنی اہلیہ کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ نیو نیوز نے دانیہ کو "رنگے منہ " پکڑ لیا۔ دانیہ کے ہاتھ کا انگوٹھا اس کے جرم کی گواہی دے سکتا تھا کہ اس نے خود پلیٹ رکھی، ویڈیو بنائی اور بعد ازاں مبینہ برہنہ ویڈیو بناُ کراس نے حدود اللہ کو توڑ ڈالا اور اب اللہ کا عذاب، عوام کا اشتعال اور قانون کا حرکت میں آنا اس کا منتظر تھا۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1525421081837940737?s=20&t=JSMaAmQtPMp4XD2xOnwWCQ

اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ پروپگینڈہ نشے کا، لیکن مبینہ پلیٹ کے اردگرد میں تو کہیں نہیں ہوں بلکہ کسی خاتون کا انگوٹھا ہے، گویا یہ کام بھی خاتون کر رہی تھیں۔ اس ملک میں عدلیہ انصاف اور عوام ہیں بھی کہ نہیں؟ کسی میں ہمت ہی نہیں کہ مسلسل جھوٹی ویڈیوز کے ذریعے عزت اچھل رہی ہے اور انویسٹی گیشن بھی ہمارے ہی پلے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز کہاں سے آئیں، دانیہ شاہ کا نیا دعویٰ سامنے آگیا

خیال رہے کہ گذشتہ روز دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی برہنہ ویڈیوز میں نے نہیں بنائیں بلکہ کسی اور شخس نے بنا کر بھیجی تھیں۔

نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کو جب کسی اور کی ضرورت محسوس ہوتی تو وہ مجھے شاپنگ کے لئے بھیج دیتے تھے اور سختی سے ہدایت کرتے تھے کہ گھر آنے سے پہلے لازمی فون کرنا۔

دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ شادی کے دوسرے ہی روز عامر لیاقت نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہ مجھے موبائل فون تک استعمال کرنے نہیں دیتے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا تھا کہ وہ اچھا لباس پہننے اور نماز پڑھنے سے روکتے تھے۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1525184551307333637?s=20&t=JSMaAmQtPMp4XD2xOnwWCQ

خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ دانیہ شاہ کی تہلکہ خیز آڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت مجبور ہو کر صرف 50 فیصد حصہ محتاظ نوٹس کے ساتھ جاری کر رہا ہوں، آپ نے خود ان آڈیو میسجز کو سمجھنا ہوگا تاکہ دانیہ شاہ کے کاموں کا اندازہ ہو جائے۔

عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ شادی کے 15 دن بعد بہاولپور گئیں اور 15 دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں، 15 دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی؟ انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبو ل کیا کہ بند کر دیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کو ماہانہ دو لاکھ روپے بھجواتا رہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہا اور یہ کمرے میں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خو گاڑی ڈرائیو کر کے 12 بجے دوپہر نکلتیں، پارلر جاتیں، تیار ہو کر چلی جاتیں لیکن واپسی رات 9 بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑے، جوتے اور میک اپ وغیرہ سے لدی اور 11 بجے کمرے میں سو جاتیں۔

https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1525061374044475394?s=20&t=JSMaAmQtPMp4XD2xOnwWCQ

رکن قومی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ پھر یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ ان کی بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی تو ہسپتال کے اخراجات، بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے الگ سے 8 لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی، نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اور سیٹ کی فرمائش کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے کہا صرف دس لاکھ روپے ہیں تو انہوں نے جیولرز سے 22 مارچ کو 9 لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی، یہاں 2 دن رکنے کے بعد بیچاری بھوکی پیاسی کرولا کرائے پر لے کر بہاولپور روانہ ہو گئیں۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ رمضان گزر گیا، عید گزر گئی اور یہ نہ آئیں، میں اسی وجہ سے ڈپرشن میں ہسپتال داخل ہوا اور یہ 5 یا چھ دن بعد میرے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر فون کرتیں اور ایسے پیار بھرے میسیجز کرتیں۔ بہرحال تین چار دن بعد جب بھی فون آتا تو بہن کے نومولود بچے کی حالات بگڑ گئی پیسے؟ ابو ہسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟ میں پوچھتا رہتا صرف دل کو بہلانے کے لیے کہ واپسی کب مگر صرف ہیسے مانگنے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس دران لودھراں کی معروف وڈیرنی کے کچھ افراد نے جو ان کے سید ہونے کے دعوے سے سخت نالاں تھے، انہوں نے یہ خوفناک آڈیوز نوٹس بھیجے جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور ایک دن بعد تنسیخ نکاح کا دعویٰ ازدواجی حقوق کی ادائیگی نہ کئے جانے کے باوجود آگیا۔