سیاسی مخالفین کو کچلنے میں عدلیہ نے ہٹلر کی کیسے مدد کی؟

سیاسی مخالفین کو کچلنے میں عدلیہ نے ہٹلر کی کیسے مدد کی؟
سیاسی مخالفین کو کچلنے میں عدلیہ نے ہٹلر کی کیسے مدد کی؟ تاریخ بتاتی ہے کہ طالع آزماؤں کے اقتدار کو دوام بخشنے میں جانبدار عدلیہ پیش پیش رہی ہے. ہٹلر کی بے پناہ طاقت کے پسِ منظر میں عدالتی نظام کی خامیاں نظر آئیں گی. ہٹلر کے 12 سالہ اقتدار میں جرمنی کے وفاقی طرز کے عدالتی نظام نے اس کا بہت ساتھ دیا. جرمنی کے قدیم طرز انصاف "رسٹاگ"کو منسوخ کر دیا گیا ہٹلر نے سیاسی مقدمات کی سماعت کے لیے ایک نیا عدالتی نظام"پیپلز کورٹ" بنایا اس عدالتی نظام کے تحت غداری کے مقدمات کی سماعت کی جاتی تھی مرضی سے منتخب کردہ ججز سے خفیہ ملاقاتیں کی جاتیں، اور مطلوبہ فیصلے لیے جاتے. ایک بار ٹرائل اور فیصلے کے بعد اپیل کا حق بھی چھین لیا گیا. ہٹلر نے ایک خطاب کے دوران کہا "عدالتیں قوم کے لیے ہیں نہ کہ قوم عدالتوں کے لیے"