فلوریڈا سے 22 سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کو گوگل ارتھ کی مدد سے تلاش کر لیا گیا، اس کی باقیات 22 سال بعد تالاب میں ڈوبی کار سے ملی۔
https://www.youtube.com/watch?v=TgaotYEEruQ
فلوریڈا کے قصبے ویلنگٹن کا رہائشی گوگل ارتھ پر اپنے پرانے محلے کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے اچانک اپنے گھر کے نزدیک تالاب میں کسی گاڑی کے آثار نظر آئے۔
پولیس سے رابطہ کرنے پر جب گاڑی تالاب سے نکالی گئی تو اس میں 22 سال سے لاپتہ مقامی رہائشی ولیئم مولڈٹ کی باقیات ملیں۔
40 سالہ ولیئم نومبر 1997ء میں رات کو گھر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔