اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا ارکان اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی سمری شامل ہے جب کہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنےپرغورکیاجائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی تنخواہ میں اضافہ وزارت پارلیمانی امور کی طرف سےکیا جا رہا ہے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ معمول کےمطابق ہے، کابینہ کےارکین تنخواہوں میں اضافے کو پہلےہی مسترد کر چکے ہیں اس لیے کل یہ اجلاس میں پیش ہوا تو مسترد ہوجائےگا۔
کابینہ میں 20ریگولیٹری اتھارٹیزکےچیئرمین،ممبران کی تنخواہ اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔
نادراممبران کی تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ وفاقی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، کابینہ کمیٹی نجکاری کے 10اگست کےفیصلوں توثیق، کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کےفیصلوں کی توثیق اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری، ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ایمرجنسی نفاذ کا فیصلہ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی بھی وفاقی کابینہ ایجنڈےکا حصہ ہے۔