Get Alerts

صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نےکہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ یہ ملک اور یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے۔

صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھی بھرپور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ یہ ملک اور یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے۔

علاوہ ازیں، سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں مرکزی رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیاں ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

صمصمام بخاری چند روز میں باضابطہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔