Get Alerts

گلوکارہ مہک علی کا ملی نغمہ 'جان جان پاکستان' ریلیز ہو گیا

گلوکارہ کے مطابق ملی نغمے 'جان جان پاکستان' کے ذریعے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ ملی نغمے میں جہاں نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں اس میں وطن کے خوبصورت نظاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گلوکارہ مہک علی کا ملی نغمہ 'جان جان پاکستان' ریلیز ہو گیا

معروف گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا ملی نغمہ ' جان جان پاکستان' 14 اگست کے موقع پر ریلیز کر دیا۔ اس نغمے کو گلوریس پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے۔

گلوکارہ مہک علی نے جشن آزادی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر مبارک باد ہو، 14 اگست کا دن ہمیں بڑی قربانیوں سے ملا ہے۔ آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔

خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مہک علی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمہ گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کریں، ملک قائم دائم تو ہم سب آزادی سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس ملی نغمے ' جان جان پاکستان' کے ذریعے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ ملی نغمے میں جہاں نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں اس میں وطن کے خوبصورت نظاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

نغمے کے بول اور میوزک کو سن کر حب الوطنی کا جذبہ بڑھ جاتا ہے جبکہ اس میں دکھائے گئے سرزمین پاکستان کے نظاروں کو دیکھ کر وطن پر مزید محبت آ جاتی ہے۔ ' جان جان پاکستان' کے ریلیز ہوتے ہی ملی نغمہ مقبول ہو گیا اور اسے متعدد ٹی وی چینلز پر بھی جشن آزادی کی مناسبت سے نشر کیا جانے لگا۔