Get Alerts

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے۔ نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصہ سے علیل تھے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کینسر کے خلاف شیروں کی طرح لڑے. ’’میرے لئے وہ ایک دوست، ایک بزرگ اور ایک ساتھی کی حیثیت رکھتے تھے‘‘۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ نعیم الحق کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1228700718984462336

مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق عمران خان کے قریبی دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے ایک اثاثہ تھے۔ انہوں نے نعیم الحق کی بلندی درجات کی دعا مانگی اور دعا کی کہ اللہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے قریبی دوست کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وہ آب دیدہ بھی ہو گئے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تحریکِ انصاف اور نعیم الحق کے خاندان سے سے افسوس کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1228709338438668288