نعیم الحق نے ٹنڈولکر کی تصویرعمران خان سمجھ کر شئیر کر دی

نعیم الحق نے ٹنڈولکر کی تصویرعمران خان سمجھ کر شئیر کر دی
ابھی وزیر اعظم عمران خان کے رابندر ناتھ ٹیگور کے قول کو خلیل جبران سے منسوب کرنے کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ ان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے اورعمران خان پر تنقید کا ایک اورموقع فراہم کردیا ہے۔

نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بلا تھامے اور سفید کرکٹ یونیفارم میں ملبوس ایک نوجوان کی تصویر لگا کر کیپشن دیا کہ یہ عمران خان کی 1969 کی تصویر ہے۔

 لیکن در حقیقت وہ سچن ٹنڈولکر کی 1988 کی ایک تصویر تھی، جب وہ 15 سال کے تھے اور انھوں نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے گجرات کے خلاف کھیلا تھا، اور ناٹ آوٹ رہتے ہوئے سینچری سکور کی تھی۔

جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نعیم الحق کا خوب مذاق اڑایا۔ تحریک انصاف کے متحرک کارکن فرحان ورک کا کہنا تھا کہ سر ایسی شاندار ٹویٹس کی وجہ سے ہی ہم آپ کو سر نعیم الحق دا لیجنڈ کہتے ہیں۔