Get Alerts

جسٹس فائز عیسیٰ کو وزیراعظم کیس کے بنچ سے الگ کرنے کے خلاف بلوچستان بار کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ

جسٹس فائز عیسیٰ کو وزیراعظم کیس کے بنچ سے الگ کرنے کے خلاف بلوچستان بار کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ
بلوچستان بار کونسل کےجاری ایک بیان میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے کیس میں سنیر جج جسٹس قاضی فائز عیسئ کو بنچ سے الگ کرنے اور جوڈیشل ورک اور کسی بھی بینچ میں شامل نہ کرنے کی عمل کو شدید الفاظ میں۔مذمت کرتے ھوےکہا ھے کہ اس طرح کے عمل سے موجودہ عدلیہ کی منہ پر ایک کالک اور ایک۔سوالیہ۔نشان بھی ھے بلکہ چیف جسٹس کے اس عمل سے یہ بات ثابت ہوگی کہ وہ اسٹیبلیشمنٹ کے زیر تسلط کام کررھے ھیں اور آزاد ججز کو زیر عتاب لانے کے لیے اسٹیبلیشمنٹ کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مصروف عمل ھے موصوف نے اپنے اپ کو ان کے حوالے کرچکے۔ نہیں معلوم کہ موجودہ چیف جسٹس کی کیا کمزوری خلائی مخلوق کے ھاتھ ائی جسے وہ اتنا بے بس اور کمزور ھوچکا ھے کہ وہ اپنے ادارے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

عدلیہ کی ازادی اور ملک کے اند آئین اور قانون کی بالادستی کے لیےوکلاء نے عوام اور سول۔سوسائٹی نے مل کر 2007 میی جو قربانی دھی ھے اس تحریک کے بالکل برعکس چیف جسٹس کے اس عمل سے ازاد عدلیہ کا نہ صرف وقار مجروح ھوا بلکہ عدلیہ کی ازادی پر قدغن۔لگانے کی ایک مذموم۔سازش بھی ھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معزز ساتھی جج کے دیانتداری وحلف کی پاسداری اور بلا امتیاز انصاف کی فراھمی پر کوئی دو رائے نہیں۔ چیف جسٹس کے حالیہ اقدام سے نہ صرف بلوچستان کے وکلاء بلکہ پورے ملک کے وکلاء میں۔تشویش پائی جاتی ھے اس کے علاوہ گزشتہ دنوں اسلام اباد کچہری میں وکلاء کے چیمبرز کو مسمار کرنے کی بھی بلوچستان بار کونسل شدید مذمت کرتی ھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام اباد سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں بااثر افراد کا قبضہ ھے لیکن ان کو اج تک مسمار نہیں کیا بلکہ اسی عدلیہ نے ان کو تحفظ دیا جیسا کہ حیات ریجنسی ٹاورز بحریہ کراچی اور بنی گالہ جو موجودہ وزیر اعظم کے زیر استعمال میں ھے انکو قانونی پروٹیکشن اور دوسرے جانب وکلاء کے چیمبرز کو مسمار کرنا ایک سوچھی سمجھی سازش ھے اور اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور وکلاء کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کرنے سے اسٹیبلیشمنٹ پوری زور وشور سے فائدہ۔اٹھا ئیگی لہذا اس صورتحال میں دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر چیمبرز کا قابل عمل نکالنے کی ہر ممکن کوششں کرنی چاہئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان بار کونسل اسلام آباد کے وکلاء کے چیمبرز مسمار کرنے اوربا شعور وکلاء کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے اور وکلاء کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ھے اور انکے شانہ بشانہ جہدوجہد کا اعادہ کرتا ھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج مورخہ 15 فروری بروز سوموار بلوچستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے محترم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بینچ سے علحیدہ کرنے اور جوڈیشل ورک سے روکنے اور کسی بھی بینچ کا حصہ نہ بنانے کے خلاف پورے بلوچستان میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتا ھے اور کل کوئی بھی پورے بلوچستان کے عدالتوں میں پیش نہیں ھونگے