’گروو میرا‘ بےحد مقبول: نصیبو لعل نے علی ظفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

’گروو میرا‘ بےحد مقبول: نصیبو لعل نے علی ظفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے ترانے ’گروو میرا ‘ کی تو ہر طرف دھوم ہے لیکن اب اس ترانے نے مقبولیت کا ایک اور ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل کے 3 سیزن کے ترانوں کے گلوکار علی ظفر، سیزن 4 کے گلوکار فواد خان اور سیزن 5 کے گلوکار علی عظمت کے مقابلے میں نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے

نصیبو لعل کے اس ترانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 85 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس ترانے نے اب تک یوٹیوب پر تقریباً 3 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں

دوسری جانب علی ظفر کے سب سے مشہور پی ایس ایل ترانے ’ اب کھیل جمے گا ‘‘نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے تھے .