Get Alerts

حکومت جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لیئے قانون سازی کرنے جا رہی ہے: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری

حکومت جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لیئے قانون سازی کرنے جا رہی ہے: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری
انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے نیا دور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی حکومت جبری گمشدگیوں کو بطور جرم ڈیل کرنے کے لیئے قانون لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی حکومت نے انسانی حقوق  کے متعلق بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیٹی کے کام میں اگر بہت بہتر پیش رفت نہیں ہوئی تو کچھ نہ کچھ ضرور  ہو رہا ہے۔

نیا دور کے نمائندہ عبداللہ مومند نے جب  وزیر انسانی حقوق سے دوباہ پوچھا کہ جبری گمشدگیوں میں ملوث افراد کو وہ سزا دلا سکیں گی تو اس پر انہوں نے کہا کہ جب قانون آجائے گا تو اس کے مطابق سزائیں ملیں گی۔

اس حوالے سے اہم یہ ہے کہ  انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس میں بار ہا جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

 2018 کی  ایک رپورٹ کے مطابق جبری گمشدگیوں کا سلسلہ 2018 میں بھی بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رہا۔





رپورٹ میں بلوچ ہیومن رائٹس کمیشن اور بلوچستان انسانی حقوق کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2018 میں جبری گمشدگیوں کی کم از کم 541 جزوی اطلاعات سامنے آئیں۔