’ٹیکن کے پاکستانی بادشاہ‘ ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023 جیت لیا

اگست میں ارسلان لاس ویگاس میں ٹائٹل جیتنے کے بعد 4 مرتبہ ای وی او چیمپیئن بنے تھے۔

’ٹیکن کے پاکستانی بادشاہ‘ ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023 جیت لیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیکن سٹار ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023 (TWT 23) جیت لیا جو اتوار کو نیو اورلینز، ریاستہائے متحدہ میں ہوا۔

ارسلان نے فائنل میں چیری بیری مینگو (سی بی ایم) کو 3-1 سے شکست دی، شاندار کارکردگی کی بدولت ٹائٹل جیتا۔

ارسلان، جس کو ٹیکن کے پاکستانی بادشاہ  کے طور پر بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے، نے فاتحین کے سیمی فائنل میں LowHigh پر 2-1 سے فتح کے ساتھ اپنی ٹاپ ایٹ مہم کا آغاز کیا، اور فاتحین کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ارسلان نے فاتحین کے فائنل میں حریف السان کو پانچ گیمز کی لڑائی کے بعد 3-2 سے شکست دے دی۔

ارسلان کا رات کا آخری امتحان سی بی ایم کے خلاف تھا۔ جسے فائنل میں آسانی سے ہرا دیا۔

ارسلان نے ایوو جاپان اور ایوو ویگاس میں جیت کے بعد اتوار کی رات TWT 23 جیت کر ٹریبل 2023 مکمل کیا۔

واضح رہے کہ اگست میں ارسلان لاس ویگاس میں ٹائٹل جیتنے کے بعد 4 مرتبہ ای وی او چیمپیئن بنے تھے۔ 27 سالہ نوجوان نے اپنی مہارت اور ٹریکس سے سب کو متاثر کیا اور شاندار فائنل میں جاپان کے اے او کو 3-0 سے شکست دی۔ ارسلان ایش دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ٹیکن 7 میں چار بار یہ باوقار ایونٹ جیتا ہے۔ انہوں نے 2019ء میں جاپان اور لاس ویگاس میں ٹائٹل جیتا اور اس سال بھی یہی کارنامہ دہرایا۔ ارسلان ایش کو بہت سے لوگ اب تک کا سب سے بڑا ٹیکن کھلاڑی سمجھتے ہیں۔ انہیں EPSN کی طرف سے 2019ء کے بہترین ای پلیئر سے بھی نوازا گیا۔ ارسلان ایش CEO 2021 چیمپئن اور 2022 Combo Breaker Tekken 7 ٹورنامنٹ کے فاتح بھی ہیں جہاں انہوں نے اپنے تمام 10 مخالفین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔