Get Alerts

ملک میں 15 روز کے لئے کرفیو لگا کر لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز سامنے آگئی

ملک میں 15 روز کے لئے کرفیو لگا کر لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز سامنے آگئی

حکومتِ سندھ نے وفاق کو ملک بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ  روکنے کے لیے 15 روز کا کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے  کہا  ہے کہ پورے کے پورے شہروں سے مریض سامنے آرہے ہوں توسمارٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آتی۔


وہ  جیو نیوز کے  پروگرام  می شریک تھے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس سلسلے کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب صحت کا سسٹم بیٹھ جائیگا کیونکہ جن ممالک کے پاس وسائل کی کمی نہیں تھی وہ لوگوں کی ضروریات پوری نہیں کرپائے تو ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔


سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے شروع سے کہہ رہے تھے کہ وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں مگر وفاق اور وزیراعظم کا نقطہ نظر الگ تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ بہت آگے کی بات ہے، اگر ڈھائی تین لاکھ کیسز تک بات پہنچ گئی تو ہمارے اسپتال اور ڈاکٹرز کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہوگی کہ ہم سنبھال سکیں۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ہر صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جس تیزی سے نمبرز بڑھ رہے ہیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اس صورتحال سے سنبھال سکیں۔


خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے  ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔