جو کچھ آج ملک کے سب سے طاقتور ایوان میں ہوا اس پر میں شرمندہ ہوں۔ میرے ذہن میں یہ سوال ہے کہ آیا یہ تمام لوگ میری اور بائیس کروڑ عوام کی نمائندگی کرسکتے ہیں؟ عامر غور خبر سے آگے میں شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دینے سے یہ واضح ہوگیا کہ حکومت فرسٹریشن کا شکار ہے۔ جمہوریت میں جب آپ اپوزیشن کو جگہ نہیں دیتے تو آپ آمریت کی جانب سفر شروع کردیتے ہیں۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں جو کچھ اسمبلی میں خواتین کی موجودگی میں ہوا۔ جو گالم گلوچ ہوئی اور جو کچھ کہا گیا۔ کیا یہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کو زیب دیتا ہے؟ عمران خان جو ہمیں آیات اور احادیث سناتے ہیں وہ اس پر کیا کہتے ہیں؟ نادیہ نقی خبر سے آگے میں جب موجودہ نظام کا سربراہ یہ کہے کہ میں اس کو نہیں چھوڑوں گا میں اس کو نہیں چھوڑوں گا میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا پھر تحریک اور انصاف ان دونوں کے درمیان دراڑ رہ جاتی ہے۔ سینئر صحافی عامر غوری خبر سے آگے میں