امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی ”مشکلات“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیوں کہ امریکی سینیٹ نے ان کی جانب سے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے نافذ کی گئی ایمرجنسی مسترد کر دی ہے۔

سینیٹ میں ہونے والی رائے شماری کے مطابق ایمرجنسی کے خلاف 59 اور حق میں 41 ووٹ پڑے جبکہ حکمران جماعت کے اپنے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر کا کہنا تھا، امریکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری طور پر ایمرجنسی کو مسترد کیا گیا ہے۔



دوسری جانب وائٹ ہائّوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس فیصلے کو ویٹو کریں گے۔

یاد رہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز حمع کرنے کے لیے ایمرجنسی لگائی تھی۔