نیب کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری

نیب کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری

جیو نیوز کی خبر کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) کی تاریخ میں پہلی بار ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ریٹائرمنٹ پر دوبارہ تقرری کی گئی ہے۔


ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فاروق ناصراعوان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کے لیے مزید تقرری کردی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے فاروق ناصر اعوان کی ایک سال کے لیے تقرری کی منظوری دےدی ہے۔


جیو نیوز کے مطابق صدارتی منظوری کے حکم نامے کی نقل حاصل کرلی گئی ہے، سمری چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور وزارت قانون کی منظوری سے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق فاروق ناصراعوان مالم جبہ اور بی آر ٹی پشاور کیسز کی نگرانی کررہے ہیں، ان دونوں کیسز میں کوئی قبل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔