چیئرمین نیب نےجاویدچوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، ترجمان نیب کی ایک بار پھر تردید

چیئرمین نیب نےجاویدچوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، ترجمان نیب کی ایک بار پھر تردید
ترجمان نیب نے کہا کہ کالم نگارنے16مئی کےکالم میں اپنی ہی تحریرسےخودانحراف کیا،کالم نگارنےاپنےکالموں میں حقائق کودرست اندازمیں پیش نہیں کیا، کالم نگارنےبعض افراداورمقدمات سےمتعلق جونتائج اخذکیےوہ درست نہیں تھے، کام  نگار نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے ایک پارٹی سربراہ کی بیماری کے حوالے سے چئیرمین نیب کا جو تاثر دیا وہ درست نہیں۔

ترجمان نیب کے مطابق کالم نگار نے 16 مئی کے کالم میں اپنی ہی تحریر سے خود ہی  انحراف کیا چئیرمین نیب نے جاوید چوہدری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ چئیرمین نیب تمام سیاستدانوں کا احترام کرتے ہیں۔ چئیرمین نیب گزشتہ 35 سال سے زائد عرصہ معزز عدلیہ  سے منسلک رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین نیب معزز عدلیہ کے بارے میں کوئی ایسی بات کاسوچ بھی  نہیں سکتے۔

اضح رہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال گزشتہ چند روز سے ایک مقامی صحافی جاوید چوہدری کو دیے گئے ایک انٹرویو کے بعد سے خبروں میں ہیں۔ جاوید چوہدری نے رواں مہینے کی 16 اور 17 تاریخ کو روزنامہ ایکسپریس میں ’ چیئرمین نیب سے ملاقات‘ کے عنوان سے دو کالم تحریر کئے تھے۔