Get Alerts

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تعمیراتی شعبے کیلئے خصوصی ٹیکس نظام کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔صنعتی اداروں کیلئے ٹیکس مراعات، ایف بی آر اور کابینہ کے صوابدیدی اختیاربھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ 

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ٹیکس سے متعلق جائزہ مذاکرات کے پہلے سیشن کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے پاکستان سے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

اسلام آباد میں آئی ایم ایف وفد کا حکومتی ٹیم سے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کریں گے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارتوں کے دورے بھی کرے گا جب کہ وزیر خزانہ، وزیر توانائی، گورنرسٹیٹ بینک سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان اہداف پورا کرچکا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

 گزشتہ روز   آئی ایم ایف حکام سےہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ، توانائی اور  ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔آئی ایم ایف حکام کو  وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تعمیراتی شعبے کیلئے خصوصی ٹیکس نظام کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔صنعتی اداروں کیلئے ٹیکس مراعات، ایف بی آر اور کابینہ کے صوابدیدی اختیاربھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس مراعات لاگت اور فوائد کی باقاعدہ تشخیص سے مشروط ہونا چاہیے۔ غیر منافع بخش تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ منسوخ کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیکس کونسل کے ٹی او آرز میں توسیع،نیشنل ٹیکس کونسل کے ٹی او آرز میں ٹیکس ریٹس میں ہم آہنگی کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن اور پراپرٹی ٹیکس کی بنیاد میں توسیع بھی ٹی او آرز میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں سے تعاون بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی یونٹ قائم کرنے کی سفارش کی۔ ایف بی آر اور دیگر اداروں کیساتھ ڈیٹا کے تبادلے کیلئے مفاہمتی یادداشتیں تیار کرنے کی  بھی سفارش کی گئی۔ ایف بی آر کو خیراتی اداروں کو موجودہ ٹیکس مراعات پر دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں بی آئی ایس پی حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ کفالت پروگرام کے تحت 93 لاکھ متاثرین کو ادائیگیوں کیلئے نیا بینکنگ ماڈل متعارف  کرایا گیا۔

بی آئی ایس پی نئے ادائیگی نظام سے سالانہ 2 ارب روپے کی بچت کرے گا۔ مزید بینکوں کی شمولیت سے ادائیگی کے طریقہ کار میں زیادہ شفافیت اور سہولت پیدا ہو گی۔