پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع تھر پارکر میں واقع دیہی علاقوں مٹھی، چھاچھی، رام سندگھ سودھو اور دیگر پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے صحرائی علاقے میں 13 نومبر کی رات سے جاری بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ بجلی گرنے کے واقعات میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں واقع ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
آسمانی بجلی گرنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں سینکڑوں جانور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔