گذشتہ 15 مہینوں سے پاکستان میں ورکر صحافی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ جہاں نجی اداروں میں صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے تو وہیں پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی صحافیوں کو نوکری سے نکالنا شروع کر دیا گیا ہے۔
More Journalists lost jobs as PTV Faisalabad, Abbotabad and DIKhan Bureaus are closed.The downsizing and invisible curbs in the PVT media also on the rise. Naya Pakistan remains a nightmare for the Journalists and the Freedom of Press. pic.twitter.com/w7dEDAX6yD
— imad zafar (@rjimad) November 14, 2019
پی ٹی وی نیوز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹی فیکیشن میں ملک کے متعدد شہروں میں موجود بیورو آفسز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی سے لوگوں کو نکالے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد اچھے دنوں کی امید میں بیٹھے صحافی مایوسی کا شکار ہیں۔