مقامی کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

مقامی کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق
لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میچ کے دوران مقامی بلے باز وقاص احمد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جلو کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں پی سی بی کلب ٹورنامنٹ میچ کے دوران پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرحوم وقاص خالد بیٹنگ کرنے آئے لیکن صرف دو رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

اپنی اس کارکردگی پر وہ سخت مایوس دکھائی دیئے۔ 32 سالہ وقاص خالد نے پویلین میں اپنے سینئرز سے اپنی ناکامیوں کا ذکر کیا تو ان اچانک انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جو ہارٹ اٹیک کا سبب بن گئی۔

نوجوان کرکٹر دل کا دورہ سہہ نہ سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، اس افسوسناک واقعہ پر ساتھی کھلاڑیوں سمیت آفیشلز افسردہ ہو گئے ہیں۔