Get Alerts

 عمران خان کو بھی احساس ہوگیا تھا کہ عثمان بزدار غلط چوائس ہے: ذلفی بخاری

ذلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر اپنی پارٹی اور بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود عمران خان اپنے انتخاب پر ثابت قدم رہے۔ عبدالعلیم خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تب بھی عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کے معاملے پر جھکنے سے انکار کردیا۔ بالآخر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو احساس ہو گیا تھا کہ بزدار کو  پنجاب کا وزیر اعلیٰ مقرر کرنا ان کا  'غلط انتخاب' تھا۔

 عمران خان کو بھی احساس ہوگیا تھا کہ عثمان بزدار غلط چوائس ہے: ذلفی بخاری

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو احساس ہو گیا تھا کہ عثمان بزدار  پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے غلط چوائس تھے۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو کبھی بھی پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ نہیں بنایا جانا چاہیے تھا۔ 

  ذلفی بخاری نے کہا کہ 2018 میں نسبتاً غیرمعروف عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر اپنی پارٹی اور بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود عمران خان اپنے انتخاب پر ثابت قدم رہے۔ یہاں تک کہ جب عبدالعلیم خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تب بھی عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کے معاملے پر جھکنے سے انکار کردیا۔لیکن بالآخر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو احساس ہو گیا تھا کہ بزدار کو  پنجاب کا وزیر اعلیٰ مقرر کرنا ان کا  'غلط انتخاب' تھا۔ لیکن بعد میں انہیں ہٹانا مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف مقدمات بنانے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چند قریبی لوگ شامل تھے۔ میرے جیل جانے سے فائدہ نہیں ہوگا۔

ذلفی بخاری نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے بارے میں کہا کہ فرح گوگی نے کرپشن کی تو انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔

آئندہ عام انتخابات پر ذلفی بخاری نے کہا کہ پارٹی الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں ہوں گے۔ 50 فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی اغوا ہوا۔ میں نے ٹوئٹر پر ہمیشہ کہا کہ جلد سے جلد پریس کانفرنس کرو اور اپنی فیملی کے پاس واپس پہنچو۔کیوں کہ آپ عسکریت پسند تو ہیں نہیں کہ آپ یہ ٹارچر برداشت  کر سکیں۔

گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے بخاری کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی تھی جو اس وقت ملک سے باہر ہیں۔

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی  رہنما  زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلیے انٹرپول سیکریٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔