پاکستان فری لانسنگ کے حوالے سے دنیا کی آٹھویں بڑی تیزی سے بڑھتی معیشت ہے: رپورٹ

پاکستان فری لانسنگ کے حوالے سے دنیا کی آٹھویں بڑی تیزی سے بڑھتی معیشت ہے: رپورٹ
عالمی پیمنٹ پلیٹ فارم payoneer نے پاکستان کو فری لانسنگ کے حوالے سے دنیا کی آٹھویں بڑی اور طاقتور معیشت قرار دیا ہے۔ جبکہ اس میں کہا گیا ہے کہ فری لانسنگ کے حوالے سے پاکستان میں 69 فیصد سالانہ کی نمو ہے۔

اسی رپورٹ میں فلپائن، جاپان اور بھارت کو پہلی تین بڑی معیشتیں قرار دیا گیا ہے۔ فلپائین میں شرح نمو 208 فیصد تک ہے۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے کہ پاکستان میں 64 فیصد فعی لانسرز کی آمدن میں کرونا کی وجہ سے ہونے والے عالمی شٹ ڈاون کے باعث کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستانی فری لانسرز پر امید ہیں صورتحال بہتر ہوتے ہی معاملات بہتر ہوجائیں گے۔