Get Alerts

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی
ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔



وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے، جن سروسز کو بند کیا گیا ہے ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔