'ایران پر دباؤ بڑھا تو وہ پاکستان کو بھی جنگ میں گھسیٹ لے گا'

مشرق وسطیٰ میں اس وقت جنگی صورت حال ہے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم جیسی کشیدگی آج بھی مختلف ملکوں میں پائی جاتی ہے۔ ہو سکتا ہے 100 سال بعد مورخ اسی کشیدگی اور اسی ماحول سے متعلق لکھے کہ یہ جنگ عظیم سوئم تھی۔

'ایران پر دباؤ بڑھا تو وہ پاکستان کو بھی جنگ میں گھسیٹ لے گا'

ایران میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے، وہاں کے مذہبی رہنما فوج کے زیرنگیں آ جائیں گے۔ امریکہ ایران کی گرتی دیوار کو مضبوط ہونے کا جواز نہیں دے گا اور اسے خودکار طریقے سے کمزور ہونے دے گا۔ امریکہ براہ راست ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کو اس وقت اپنی پڑی ہوئی ہے، وہ موجودہ صورت حال میں عالمی سطح پر کوئی اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ایران کو پاکستان پر اعتماد نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے ایران پر اگر دباؤ آئے تو وہ پاکستان کے خلاف بھی پھٹ پڑے اور پاکستان کو اس کشیدگی میں گھسیٹ لے۔ یہ کہنا ہے ماہر عالمی امور سید کامران بخاری کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ میں اس وقت جنگی صورت حال ہے۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں ہم عام طور پر سوچتے ہیں کہ پہلے دن سے لے کر آخری دن تک خوفناک لڑائی جاری رہی، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ ایک جانب جنگ یا کشیدگی شروع ہوتی تھی اور پھر کسی اور جگہ شروع ہو جاتی تھی۔ یہی کشیدگی آج بھی مختلف ملکوں میں پائی جاتی ہے۔ ہو سکتا ہے 100 سال بعد مورخ اسی کشیدگی اور اسی ماحول سے متعلق لکھے کہ یہ جنگ عظیم سوئم تھی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔