وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جا سکتا۔
عمران خان نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔
ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہئیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہوکر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنےسے نہیں روک سکتی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 16, 2019
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندو توا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندوتوا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کمشیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی انکی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 16, 2019
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے ہوگا۔ سلامتی کونسل کے صدر کے ترجمان نے اجلاس کی تصدیق کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کردہ خط کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں صرف سلامتی کونسل کے ارکان شریک ہوں گے۔ جب کہ پاکستان اور بھارت کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔