'آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا'

اطلاعات کے مطابق کل کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن اپنے چیمبر میں موجود تھے مگر وہ الیکشن والے بنچ میں نہیں بیٹھے۔ اسٹیبلشمنٹ میں کچھ حلقوں کی خواہش ہو سکتی ہے کہ انتخابات ملتوی ہوں۔ مگر پی ٹی آئی وہ ٹول بن گئی ہے جو الیکشن ملتوی کروانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

'آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا'

پاکستان اور امریکہ کے مابین فوری طور پر پرانے تعلقات تو بحال نہیں ہو سکتے اور نا ہی ایک دم سے امریکہ آرمی چیف کو امداد دینے کی رضامندی ظاہر کر دے گا مگر موجودہ تناظر میں آرمی چیف کے دورے کو کامیاب کہا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف سے ملاقات میں کسی پاکستانی نے ان کے سامنے عمران خان کا مسئلہ نہیں اٹھایا، انسانی حقوق کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ یہ کہنا ہے صحافی انور اقبال کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعزاز سید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جس طرح پرعزم ہے اس کے پیش نظر الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ اگرچہ کچھ ججز دوسری سائیڈ پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کل کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن اپنے چیمبر میں موجود تھے مگر وہ الیکشن والے بنچ میں نہیں بیٹھے۔ اسٹیبلشمنٹ میں کچھ حلقوں کی خواہش ہو سکتی ہے کہ انتخابات ملتوی ہوں۔ مگر پی ٹی آئی وہ ٹول بن گئی ہے جو الیکشن ملتوی کروانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

تنزیلہ مظہر کے مطابق نگران حکومت میں جس طرح فوری فوری فیصلے ہو رہے ہیں تو شاید یہ لوگ اس سیٹ اپ کے لیے مزید وقت چاہتے ہوں۔ پی ٹی آئی کی درخواستوں کے پیچھے ان کی فرسٹریشن نظر آتی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی جس طرح اپنے پر پرزے پھیلا رہی ہے تو لگتا ہے وہ پی ٹی آئی کی جگہ لے لے گی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔