Get Alerts

شدید ردعمل کے بعد سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کو بینچ کا سربراہ بنا دیا

شدید ردعمل کے بعد سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کو بینچ کا سربراہ بنا دیا
شدید ردعمل کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے کے لیے بینچز کی تشکیل دے دیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی پیر 22 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے بینچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔ جسٹس یحیی آفریدی بھی جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ کے ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا اور کہا گیا تھا کہ وہ چیمبر ورک کریں گے۔