پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کون ہیں؟
ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اس سے پہلے آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ انہوں نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے بھی دفاعی تعلیم حاصل کی۔ میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈ کوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے، آپریشن ضرب عضب میں میجر جنرل بابر نے آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔
میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔
دوسری جانب عہدے کی تبدیلی کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پہلا بیان سامنے آ گیا. ان کا اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.
https://twitter.com/peaceforchange/status/1217773690164850689?s=20
میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ پر بھی پیغام دیا، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1217772262058876928?s=20
خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا جب کہ میجر جنرل بابر افتخار جی او سی آرمرڈ ڈویژن ملتان تعینات تھے۔
شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔ اس وقت عسکری ذرائع حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میجر جنرل غفور آرٹیلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔
وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر تھے، جن کو ترقی دے کر جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کردیا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی تبدیلی کے ساتھ پاک فوج میں دیگر عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔