کیا حریم شاہ ایک اور کرکٹر کی متنازع ویڈیو لیک کرنے جا رہی ہیں؟

کیا حریم شاہ ایک اور کرکٹر کی متنازع ویڈیو لیک کرنے جا رہی ہیں؟
حریم شاہ آئے روز اپنے تنازعات کی وجہ سے میڈیا کی خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے ایک حالیہ ٹویٹ میں ہیش ٹیگ استعمال کیا جس میں کرکٹر آصف علی کا نام درج تھا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے آصف علی ایک مبینہ سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔ 

حریم نے لکھا "ہیلو آصف علی کمنگ سون" ۔ تاہم انہوں نے بعد میں اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

 اس سے قبل حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی ایک مبینہ ویڈیوبھی  شیئر کی تھی جو کہ کچھ عر صہ قبل سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی ،اس مبینہ ویڈیو میں شاہین آفریدی غیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھے جا سکتے ہیں

اس ویڈیو کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام جاری کیا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ کچھ مہینے پہلے شاہین آفریدی کی مبینہ ویڈیو میں نے ہی جاری کی تھی۔ حریم شاہ نے کہا کہ جناب ویڈیو کال کا کہہ رہے تھے، جب ویڈیو کال پک کی تو گندی حرکتیں شروع کر دیں۔

حریم شاہ مشہور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز کیسے بنا لیتی ہیں؟


حریم شاہ اور صندل خٹک کی پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے ساتھ اور نیوز اینکر مبشر لقمان کے ذاتی جہاز کے سامنے فلمائی گئی ویڈیوز اور پھر معافی تلافی کے قصے تو وائرل ہوئے ہی تھے، لیکن اصل چنگاری اس وقت بھڑکی جب وزارت خارجہ کے دفتر میں وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھے ہوئے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے پس منظر میں بھارتی گانا چل رہا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد ہر طرف سے شور اٹھنے لگا کہ آخر یہ حریم شاہ ہیں کون اور انہیں کس نے اتنے اہم دفتر میں جانے اور وہاں ویڈیو بنانے کی اجازت دے ڈالی؟


اس حوالے سے حریم شاہ نے جواب دیا تھا کہ ’بغیر اجازت تو کوئی کسی کے گھر بھی نہیں جاتا، وہ مجاز افسر سے اجازت لے کر دفتر خارجہ گئی تھیں۔‘ اس سلسلے میں پاکستانی دفتر خارجہ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا، تاہم وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا۔


ویڈیوز کا یہ سلسلہ جاری و ساری تھا کہ حریم شاہ نے اچانک سے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کر کے افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم کر دیا۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ بظاہر وزیر ریلوے کی کوئی ’نامناسب‘ ویڈیو عام کرنے کی دھمکی دیتی ہیں، جس پر شیخ رشید فوراً فون کاٹ دیتے ہیں۔


اس ویڈیو پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، جس پر حریم شاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پوسٹیں لگانا بند نہ کیں تو وہ ’خان صاحب‘ کی ویڈیو بھی جاری کر دیں گی۔


اگرچہ انہوں نے فوراً یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن بہت سے لوگوں نے اس کا سکرین شاٹ لے لیا اور یہ ٹوئٹر پر گردش کرنے لگا۔


جس اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کی گئی تھی، وہ اس کے بعد کچھ عرصے کے لیے غیر فعال ہوگیا تھا۔ ویسے تو حریم شاہ کے نام سے ٹوئٹر پر کئی اکاؤنٹ موجود ہیں، لیکن اس اکاؤنٹ سے وہ ویڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں، جو ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی موجود نہیں ہیں۔


حریم شاہ اس سے قبل خود کو پی ٹی آئی کا سپورٹر کہتی رہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئی تھی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کے کاندھے پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ تاہم اب ان کی حالیہ ٹویٹس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید انہوں نے بھی ’یوٹرن‘ لے لیا ہے۔


یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اب تک حکمران جماعت کے رہنماؤں کے حوالے سے ہی حریم اور صندل کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے سیاست دانوں کے ساتھ ان کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی، اس تناظر میں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید ان وائرل ویڈیوز کے پیچھے مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا حامیوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔


تاہم  سوشل میڈیا پر ان کو ’وزیراعظم حریم شاہ‘ کہے جانے کے سوال پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ’یہ تو اپوزیشن کا کام ہے، یہ جو بھی کر رہے ہیں، ن لیگ والے کر رہے ہیں، کیونکہ ن لیگ والوں کے اکاؤنٹس سے ان کی ویڈیو کو پھیلایا گیا ہے۔‘


ان کا مزید کہنا تھا: ’میں مریم نواز سے مل چکی ہوں، مریم اورنگزیب سے کئی بار مل چکی ہوں، امیر مقام سے ملاقات کر چکی ہوں، ان کو تو سامنے نہیں لایا جاتا۔‘


تاہم جیو نیوز کے مارننگ شو میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں، اسی لیے ان کے رہنماؤں کے ساتھ ہی ویڈیوز بناتی ہیں۔ ’ہم ان کے دشمن نہیں ہیں۔ خان صاحب کو ووٹ دیا تھا، کل بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں۔‘


بعض لوگ حریم شاہ کو قندیل بلوچ کا دوسرا لیکن زیادہ خطرناک روپ قرار دے رہے ہیں۔