Get Alerts

ارطغرل غازی ڈرامہ دین اسلام کے خلاف ایک سازش ہے، جامعہ دارالعلوم کراچی کا فتویٰ

ارطغرل غازی ڈرامہ دین اسلام کے خلاف ایک سازش ہے، جامعہ دارالعلوم کراچی کا فتویٰ
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے خلاف جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلامی فتوحات پر مبنی شہر آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں، پاکستانی عوام جہاں اس ڈرامے کو بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں وہیں اس ڈرامے کے سرکاری چینل پر نشر ہونے کے بعد سے اس کے خلاف اور حق میں بولنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکار بھی دو حصوں میں بٹے نظر آ رہے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر اس ڈرامے پر جاری بحث کے بعد اب حال ہی میں جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے اس ڈرامے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس ڈرامے کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔

جامعہ دارالعلوم کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تارخ سے جڑے ایسے ڈرامے اور فلمیں بنانا اور دیکھنا حرام ہے۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ دین اسلام کے خلاف ایک سازش ہے۔

جامعہ دارالعلوم کی جانب سے جاری کیے گئے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اسلام، اسلامی شخصیات اور اُن کے اعمال کو ڈرامے میں دکھانا اُن کی توہین کرنے کے مترادف ہے، ایسے ڈراموں کو اسلامی ڈرامہ کہنا بھی درست نہیں ہے۔



واضح رہے کہ اس سے قبل جامعہ بنوریہ کی جانب سے بھی ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری کیا جا چکا ہے۔