جنون گروپ کے بانی رکن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے لوگ اور "گلو بٹ" انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
معروف گٹارسٹ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن سلمان احمد نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے انہیں نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے لوگ اور "گلو بٹ" "ان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے خاندان کے افراد کا فون آیا جو میرے بارے میں پریشان تھے کہ نامعلوم کاریں ہماری رہائش گاہ کے اردگرد گھوم رہی ہیں اور کچھ نامعلوم افراد میرے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ پچھلے دو ہفتوں سے ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/sufisal/status/1547947878496096257?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1547947878496096257%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2366119%2Ffias-cybercrime-wing-serves-notice-to-salman-ahmad
سلمان احمد نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں سے عمران ریاض خان، ایاز امیر، جمیل فاروقی اور سمیع ابراہیم سمیت کئی صحافیوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ فاشزم ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر میری اہلیہ، بچوں اور دیگر افراد سمیت میری فیملی کو کچھ ہوا تو میں رانا ثناء اللہ، حمزہ شہباز، شہباز شریف اور مریم شریف کو ذمہ دار ٹھہراؤں گا۔
سلمان نے کہا کہ صحافی، خواتین، نوجوان یا فنکار جنہوں نے دل دل پاکستان اور جذبہ جنون جیسے گانے گائے تھے آج پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/sufisal/status/1547967754258378753?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1547967754258378753%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2366119%2Ffias-cybercrime-wing-serves-notice-to-salman-ahmad