پرویز مشرف سنگین غداری کیس: جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ پر وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پرویز مشرف سنگین غداری کیس: جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ پر وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
پشاور ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیے۔

پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر حکومت کیخلاف میاں عزیزالدین ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس دائر کیا تھا، کیس کی سماعت جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اعجاز انور نے کی۔

عدالت نے وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔